تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ایران 500 ملین ڈالرز روزانہ کمانے کیلئے آبنائے ہرمز کھولنا چاہتا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران چاہتا ہے آبنائے ہرمز کھلے تاکہ وہ 5 سو ملین ڈالرز روزانہ کما سکے، یہی وہ رقم ہے جو آبنائے ہرمز بند ہونے کی وجہ سے ایرانی کھو رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کی بندش نہیں چاہتا، امریکا نے آبنائے ہرمز کی مکمل ناکہ بندی کی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی صرف شرمندگی سے بچنے کے لیےکہہ رہے ہیں کہ ہرمز بند رہے، 4 روز پہلے لوگوں نے مجھ سے رابطہ کیا اور کہا سر ایران ہرمز کھولنا چاہتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم نے آبنائے ہرمز کھولی تو پھر ایران سے امریکا کبھی ڈیل نہیں کر سکے گا، ڈیل نہیں ہو سکے گی تاوقتیکہ ہم بقیہ ایران کو بھی تباہ کر دیں، بشمول ان کے رہنماؤں کے۔

دوسری جانب اقوامِ متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ ہمیں امریکی ناکہ بندی ختم ہونے سے متعلق اشارے ملے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button