
ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کی بحریہ دشمنوں کو نئے نقصانات پہنچانے کے لیے تیار ہے۔
مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ایران کی بحریہ دشمنوں کو نئی اور تلخ شکست دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ایرانی فوج دیگر مسلح افواج کے رفقا کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دو بڑی فوجوں سے لڑ رہی ہے۔ ایرانی فوج نے ان کی کمزوری اور ذلت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج بہادری سے اپنی زمین، سمندر اور پرچم کا دفاع کر رہی ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ جیسے ایرانی فوج کے ڈرون بجلی کی طرح امریکا اور صہیونی حملہ آوروں کو نشانہ بناتے ہیں، اس کی بہادر بحریہ بھی دشمن کو نئی اور سخت شکست دینے کے لیے تیار ہے۔
دوسری جانب ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ امریکا کی جانب سے ایرانی پورٹ کی ناکہ بندی غیرقانونی ہے اور ایران کا دفاع پورے خطے کے لیے ہے
سعید خطیب زادہ کا کہنا تھا امریکی صدر ٹرمپ نے کہا بدھ تک معاہدہ نہیں ہوا تو فوجی کارروائی کی طرف جائیں گے، ٹرمپ نے ایک ہی بیان میں دو متضاد باتیں کیں، ٹرمپ کی اس بات کا کیا مطلب ہے کہ امریکی عوام فیصلہ کریں گے







