
بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو آنکھ کی سرجری کے بعد اسپتال سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے دائیں آنکھ کی بینائی متاثر ہونے کی شکایت کی تھی جس پر جیل انتظامیہ نے فوری طور پر ماہرین امراضِ چشم سے معائنہ کرایا، جس پر ان کی دائیں آنکھ میں ریٹینل ڈیٹچمنٹ تشخیص ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تشخیص کے پیشِ نظر ڈاکٹرز نے انہیں سرجری کا مشورہ دیا اور 16 اپریل کی شام مریضہ کو راولپنڈی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سرجری سے قبل ضروری ٹیسٹ اور طبی معائنہ مکمل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مریضہ بشریٰ بی بی نے آپریشن کی رضامندی دی جس کے بعد پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی اور پینل نے سرجری انجام دی، سرجری اور ایک رات اسپتال میں قیام کے بعد مریضہ کو ڈسچارج کر دیا گیا۔
جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کو واپس اڈیالا جیل منتقل کر دیا گیا ہے، آپریشن کے بعد کے معائنے اور فالو اپ ڈاکٹرز کے مشورے کے مطابق کیے جائیں گے۔
دوسری جانب پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اطلاع دی گئی کہ بشریٰ بی بی کو رات میں اسپتال منتقل کیا گیا







