تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

لودھراں: بیوٹی پارلر میں شادی سے 1 گھنٹہ پہلے قتل کی گئی لڑکی کی نمازِ جنازہ ادا

لودھراں میں گزشتہ روز بیوٹی پارلر میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والی لڑکی کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔

پولیس کے مطابق لڑکی کو شادی سے 1 گھنٹہ قبل کزن نے بیوٹی پارلر میں قتل کیا تھا، ملزم نے واردات کے بعد خود پر بھی چھری سے وار کیے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ملزم اسپتال میں زیرِ علاج ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس نے قتل کا مقدمہ ملزم اور اس کے والد سمیت 4 افراد کے خلاف درج کیا ہے

جواب دیں

Back to top button