
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستانی قیادت خطے میں کشیدگی کم کرنے کےلیے مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔
اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سنجیدہ کوششوں میں مصروف ہیں۔
علم میں رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد مذاکرات میں کردار ادا کرنے پر پاکستان کی قیادت خصوصاً وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کی تھی۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اسلام آباد ملاقات کے بارے میں وینس، وٹکوف اور کشنر نے مکمل آگاہ کر دیا، ملاقات مہربان اور باصلاحیت فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ہوئی، دونوں انتہائی غیر معمولی لوگ ہیں۔
خیال رہے کہ ایک روز قبل ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے کہا تھا کہ ایران سے مذاکرات میں پاکستان واحد ثالث ہے







