
پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران میں پاسدارانِ انقلاب کے خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے متعلقہ کمانڈر سے اہم ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے طے کیے گئے فریم ورک پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور تہران میں ہونے والی حالیہ سفارتی سرگرمیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
گفتگو میں علاقائی صورتحال، سیکیورٹی چیلنجز اور امن و استحکام کے امکانات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ بندی اور تناؤ میں کمی کے لیے جاری سفارتی کوششوں کو تسلسل کے ساتھ آگے بڑھانا ناگزیر ہے، تاکہ خطے میں پائیدار امن کی راہ ہموار کی جا سکے۔







