تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں، امریکا پر نہیں، ایرانی سفیر

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں، امریکا پر نہیں۔ مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے، کہیں اور نہیں ہوں گے۔

 

اسلام آباد کے پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ امریکا قابلِ بھروسہ ملک نہیں، ایران نے پاکستان کو قابلِ اعتماد اور غیر جانبدار ثالث قرار دے دیا۔

 

رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ ایران خطے میں بالادستی نہیں چاہتا، خودمختاری کا تحفظ چاہتا ہے

 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جوہری پروگرام مکمل طور پر پُرامن ہے، کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔ آئی اے ای اے نے بھی ایران کے جوہری ہتھیار نہ بنانے کی تصدیق کی۔

 

ایران میں پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سفارتی کردار اور امن کوششوں کو ایران کی جانب سے سراہا گیا ہے

جواب دیں

Back to top button