شاہین افریدی کی درخواست پر لاہور قلندرز کا زمان خان کیلئے گھر بنانے کا فیصلہ
یہ اعلان قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) ثمین رانا کی جانب سے زمان خان کے اعزاز میں ایک تقریب سجائی گئی جہاں کرکٹر کے والد بھی موجود تھے۔
ثمین رانا نے اس موقع پر زمان خان کی ایونٹ میں شاندار کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو اس پر فخر ہونا چاہیے کیونکہ وہ ملکی و غیر ملکی بڑے کھلاڑیوں کے درمیان تھا پھر بھی اس نے اپنی الگ پہچان بنائی، محنت سے پوری ٹیم کا ساتھ دیا، ہماری خواہش تھی کہ اس کے گھر آئیں اور اس کے والد سے ملاقات کرکے شکریہ ادا کریں۔
سی او او قلندرز نے کہا کہ زمان کی وجہ سے قلندرز کو 6 سال بعد ٹرافی ملی، وہ ایسا بچہ ہے جس نے اس ٹورنامنٹ میں دو میچز اکیلے ہی جتا دیے تھے۔
یہاں آنے سے قبل ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی فون کال موصول ہوئی جس میں انہوں نے درخواست کی کہ زمان کے پاس پکا مکان نہیں ہے، اسی لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس کے لیے گھر تعمیر کیا جائے گا۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں فاسٹ بولر نے کہا لاہور قلندرز کی انتظامیہ کی اس بات نے دل جیت لیا ہے۔
is bat se dil jeet liya hai welldone @lahoreqalandars 🥰🥰 https://t.co/W8wYRoeLwC
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) March 13, 2022
دوسری جانب قومی کرکٹر محمد عامر کو لاہور قلندرز کی انتظامیہ کا یہ اقدام کافی پسند آیا جس کی انہوں نے تعریف کی۔