تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

ایبٹ آباد: حویلیاں کے قریب مسافربس اور ڈمپر میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق، 12 زخمی

ایبٹ آباد: ہزارہ موٹر وے پر حویلیاں کے قریب مسافربس ڈمپر سے ٹکرا گئی۔

 

ریسکیو حکام کے مطابق مسافر بس گلگت سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ اترائی میں ڈمپر سے ٹکرا گئی،جس کے نتیجے میں خوفناک تصادم ہوا۔

 

ریسکیو حکام نے بتایا کہ مسافربس اور ڈمپر کی ٹکر کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہوئے۔

 

بظاہر حادثہ بس کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا تاہم حتمی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

 

ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے جاں بحق افراد کو ڈی ایچ کیواسپتال جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ایوب میڈیکل کمپلیکس روانہ کیا جاچکا ہے۔

جواب دیں

Back to top button