
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج اپنے مقاصد کے حصول تک جاری رہےگا۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے اس وقت کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، بیک ڈور رابطے ہوتے رہتے ہیں لیکن باضابطہ طورپرکوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، گورنر راج اپنے مقاصد کے حصول تک جاری رہےگا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت اور افغانستان کی مدد سے دہشتگردی کا ناسور وقت وہاں پھیل رہا ہے، دہشتگردی کو روکنا اہمیت کا حامل ہے، سب کو آن بورڈ لیاجائےگا لیکن دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کےعلاوہ کوئی دوسراآپشن نہیں۔
رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو اگر گورنر راج سے اختلاف ہے تو وہ اختلاف رائے رکھ سکتےہیں، ان سے لڑائی کوئی نہیں بڑھانا چاہتا ، لڑائی ہے بھی نہیں صرف اختلاف رائے ہے، ہمیں جے یو آئی (ف) کی رائے سے اختلاف کاحق ہےاور انہیں بھی یہ حق حاصل ہے۔







