
بھارتی ریاست تامل ناڈو میں حال ہی میں سرکاری اسپتالوں میں پیدا ہونے والے بچوں میں مفت سونے کی انگوٹھیوں کی تقسیم شروع کر دی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رواں سال جون میں اداکار سے تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ بننے والے سی جوزف وجے نے ‘تھائی ممن گولڈ رنگ اسکیم’ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اس اسکیم کے تحت ریاست کے سرکاری اسپتالوں میں پیدا ہونے والے نومولود بچے ایک گرام وزنی سونے کی انگوٹھی حاصل کرنے کے اہل ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس اسکیم کے تحت اب تامل ناڈو کے سرکاری اسپتالوں میں پیداہونے والے بچوں میں سونے کی انگوٹھیوں کی تقسیم شروع کردی گئی ہے۔
تامل ناڈو حکومت کے مطابق اس اسکیم کا ایک مقصد سرکاری اسپتالوں میں زچگی کی شرح میں اضافہ کرنا اور ریاست کے طبی اداروں پر عوامی اعتماد کو مزید مضبوط کرنا ہے
دوسری جانب اس اسکیم کو تامل ناڈو میں اپوزیشن جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے







