تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

لبنان کے وزیرِ داخلہ احمد الحجار 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

لبنان کے وزیرِ داخلہ احمد الحجار محسن نقوی نے دعوت پر 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر لبنان کے وزیرِ داخلہ کا استقبال کیا، چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد بھی اس موقع پر موجود تھے۔

لبنان کے وزیرِ داخلہ کے دورۂ پاکستان کے دوران دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر اہم بات چیت ہو گی۔

اپنے دورے کے دوران لبنان کے وزیرِ داخلہ پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

جواب دیں

Back to top button