تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

سعودی عرب، بحرین، قطر اور مصر کی اُردن پر ایرانی حملوں کی مذمت

سعودی عرب نے بدھ کو اُردن پر ایران کے مسلسل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قانون اور پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کے اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
سعودی وزارتِ خارجہ نے اُردن اور اس کے عوام کے ساتھ مملکت کی یکجہتی کا اعادہ کیا اور حملوں کے جواب میں اُردن کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی حمایت کا اظہار کیا۔
سعودی عرب نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ اُردن اور خطے کے دیگر ممالک پر فوری طور پر حملے بند کرے۔ سعودی عرب نے علاقائی سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کرنے پر بھی زور دیا

بحرین نے بھی اُردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اُردن کے لیے اپنی مسلسل حمایت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان اقدامات کی حمایت کرتا ہے جو اُردن اپنی خودمختاری، سلامتی اور استحکام کے ساتھ ساتھ اپنے شہریوں اور رہائشیوں کے تحفظ کے لیے کر رہا ہے۔
بحرین کی وزارتِ خارجہ کے ایک بیان میں ایک بار پھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ’ایران کو خطے کے ممالک کے خلاف اپنی جارحانہ کارروائیاں روکنے پر مجبور کرے‘ تاکہ کشیدگی اور تنائو میں کمی لانے اور علاقائی سلامتی و امن کے تحفظ میں مدد مل سکے۔

جواب دیں

Back to top button