
اسلام آباد کے پمز اسپتال میں اصلاحات کے لیے 20 رکنی خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی میں سرکاری اور نجی شعبےکے نامور ماہرین صحت شامل ہیں، خصوصی کمیٹی پمز اسپتال کے انتظامی امور کا جائزہ لےگی، کمیٹی پمز اسپتال کے امور چلانے سے متعلق سفارشات پیش کرےگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز اصلاحات کمیٹی اپنی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کرےگی، وزیراعظم کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں پمز سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پمز اسپتال کے امور چلانے کے لیے بورڈ آف گورنرز تشکیل دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے، بورڈ آف گورنرز میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہوں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پمز میں آگ لگنے سے 14 نوزائیدہ بچوں کی المناک اموات ہوئی تھی، سانحہ پمز کے بعد ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افسران معطل کیےجاچکے ہیں







