تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

امریکی صدر ٹرمپ کا مکہ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم، پاکستان ، سعودی عرب اور ترکیہ کی قیادت کی تعریف

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان ہونے والے مکہ دفاعی معاہدے پر ردعمل سامنے آگیا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان نے حال ہی میں بالآخر مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ یہ اس بات کا مظہر ہے کہ مشرقِ وسطیٰ متحد ہو رہا ہے اور ممالک آخرکار زیادہ مؤثر انداز میں اپنا دفاع کرنے کے قابل ہوں گے

امریکی صدر نے تینوں ممالک کی عظیم قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک بڑا، جرات مندانہ اور اہم پہلا قدم ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب ، ترکیے اور پاکستان کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ 7 اگست کو مکہ میں طے پایا تھا ۔

معاہدے کے تحت پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے میں سے کسی ایک پر حملہ تینوں ممالک پرحملہ تصورکیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان نے ’’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے‘‘ پر دستخط کئے تھے

جواب دیں

Back to top button