تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جارہا ہے

ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے ، دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی اور نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

 

رات 12 بجتے ہی ملک بھر میں یوم آزادی کا جشن شروع ہوگیا۔ملک کا ہر شہر ،ہر گلی،محلہ سبز ہلالی پرچم کے رنگوں میں رنگ گیا۔

 

کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور ملتان سمیت ملک کے کونے کونے میں چراغاں اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ یوم آزادی منانے شہری سڑکوں پرنکل آئے، جگہ جگہ جشن آزادی پر ریلیاں نکالی گئیں۔

 

یوم آزادی پرلاہور میں گریٹراقبال پارک اور لبرٹی چوک میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔شہریوں کی بڑی تعداد آزادی جشن منانے اور آتشبازی کا نظارہ کرنے کے لیے موجود تھی۔

 

حیدرآباد میں بھی 12 بجتے ہی آزادی کا جشن منانے کے لئے جگی جگہ آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ شہری جشن آزادی کو بھرپور انداز سے منانے کے لئے سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں۔

 

ملتان میں بھی 14 اگست جشن آزادی کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گھنٹہ گھر چوک پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا ۔ شہریوں کی بڑی تعداد گھنٹہ گھر چوک پر پہنچ گئی

جواب دیں

Back to top button