تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

مسلح افواج کی قوم کو پاکستان کے 79ویں جشن آزادی کے پُرمسرت موقع پر مبارکباد

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف،چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈمارشل، نیول چیف اور ائیرچیف نے قوم کو 79ویں جشن آزادی کی مبارکباد دی۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق تمام خطرات کے خلاف مادرِ وطن کے دفاع کے لیے غیر متزلزل عزم برقرار ہے ،پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے محافظ کی حیثیت سے مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔

 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ بانیانِ پاکستان کے وژن اور اصول قوم کو پاکستان کے نظریات اور اقدار کی پاسداری کیلئے مسلسل متاثر کرتے ہیں۔ قوم کے ساتھ متحد ہو کر مسلح افواج امن و استحکام کے تحفظ کیلئے ثابت قدم رہیں گی

جواب دیں

Back to top button