تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

برطانیہ، بلغاریہ، یوکرین نے ایران جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی کرا دی: اسماعیل بقائی

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش امریکی وعدوں کی خلاف ورزی سے جڑی ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ امریکا نے ایم او یو کے تحت بحری آمد و رفت کی بحالی کی اجازت نہیں دی اور مدت ختم ہونے سے پہلے حملہ کیا۔

ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران عمان کے ساتھ نئے بحری راستے پر بات کر رہا ہے، آبنائے ہرمز کھولنا عمان سے مذاکرات سے الگ معاملہ ہے

اسماعیل بقائی نے کہا کہ برطانیہ بلغاریہ یوکرین نے ایران جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان حسن قشقاوی نے کہا ہے کہ ثالث مفاہمتی یادداشت بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں

جواب دیں

Back to top button