تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ: نتائج آنے کا سلسلہ جاری، ن لیگ کو واضح برتری

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے مظفر آباد ڈویژن کی 8 اور مہاجرین کی 12 نشستوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہوگئے جہاں اب تک مجموعی طور پر 13 نشستوں پر مسلم لیگ (ن) اور 5 پر پیپلز پارٹی کامیاب ہوگئی۔

مظفر آباد ڈویژن کی 8 نشستوں پر پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک اپنے مقررہ وقت تک جاری رہی، تاہم اس میں مزید ایک گھنٹے کا اضافہ کیا گیا جبکہ مہاجرین کی 12 نشستوں کے لیے پولنگ کا وقت 5 بجے ختم کر دیا گیا۔

مظفرآباد ڈویژن کی نشستیں:

مکمل نتائج:
ایل اے 25 نیلم ویلی 1:

ایل اے 25 نیلم ویلی 1 کے 143 پولنگ اسٹیشنز میں سے 10 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے شاہ غلام قادر 19201 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلزپارٹی کے میاں عبدالوحید 13596 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 29 مظفرآباد 3:

ایل اے 29 مظفرآباد سے پیپلزپارٹی کے سردار مختار خان 19 ہزار792 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم ليگ (ن) کے بیرسٹر افتخار علی گیلانی 16 ہزار 413 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

ایل اے 30 مظفرآباد 4:

ایل اے 30 مظفرآباد 4 کے تمام 129 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری و غیرحتمی نتیجہ آگیا جس کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے مصطفیٰ بشیر عباسی 17 ہزار 749 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلز پارٹی کے مبشر منیر اعوان 11 ہزار 947 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 32 مظفرآباد 6:

ایل اے 32 مظفرآباد 6 کے تمام 163 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج آگئے جس کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے راجہ محمد فاروق حیدر 21 ہزار 156 ووٹ لے کر جیت گئے۔ پیپلزپارٹی کے صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر 19 ہزار 10 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 33 مظفرآباد 7:

ایل اے 33 مظفرآباد 7 کے تمام 155 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج آگئے جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے دیوان علی خان قمر چغتائی 25469 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان مسلم ليگ ن کے میاں محمد رشید 21175 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ووٹوں کی گنتی جاری:

ایل اے 26 نیلم ویلی 2:

ایل اے 26 نیلم ویلی 2 کے تمام 135 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج سامنے آگئے جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے میاں عبدالوحید 16524 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ مسلم ليگ (ن) کے شاہ غلام قادر 15494 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 28 مظفرآباد 2:

ایل اے 28 مظفرآباد 2 کے 174 پولنگ اسٹیشنز میں سے 10 کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج آگئے جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے بازل علی نقوی 2965 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ مسلم ليگ (ن) کے چوہدری شہزاد محمود 1725 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 31 مظفرآباد 5:

ایل اے 31 مظفرآباد 5 کے 249 پولنگ اسٹیشنز میں سے 14 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج آگئے جس کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے ثاقب مجید راجہ 2934 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے چوہدری لطیف اکبر 1660 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

مہاجرین کی نشستیں:

قانون ساز اسمبلی کی مہاجرین نشستوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہوگئے۔

مکمل نتائج:
ایل اے 34 جموں 1:

ایل اے 34 جموں 1 کے 131 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج آگئے جس کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے ناصر حسین ڈار کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار راجہ ریاض احمد دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 35 جموں 2:

قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 35 جموں 2 کے تمام 142 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجہ آگیا ہے جس کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے چوہدری محمد اسماعیل 23 ہزار 893 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار سردار محمد غیاث 5 ہزار 868 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 36 جموں 3:

ایل اے 36 جموں 3 کے تمام 140 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجہ آگیا ہے جس کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے محمد احسن رضا 27 ہزار 218 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلز پارٹی کے احسن اسماعیل 12 ہزار 980 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 37 جموں 4:

ایل اے 37 جموں 4 کے تمام 185 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق مسلم ليگ (ن) کی مریم جاوید 28 ہزار 664 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں جبکہ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کے عثمان علیم 22 ہزار 827 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 38 جموں 5:

ایل اے 38 سے مسلم ليگ(ن) کے ذیشان علی 13 ہزار 652 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ۔مسلم لیگ آزاد جموں و کشمیر کے محمد اکبر چوہدری 9 ہزار 523 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔۔

ایل اے 39 جموں 6:

ایل اے 39 جموں 6 کے تمام 157 پولنگ اسٹیشنز کا غیرحتمی و غیرسرکاری نتیجہ آگیا ہے جس کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے راجہ محمد صدیق 10 ہزار 981 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلز پارٹی کے چوہدری فخر زمان 5081 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 40 کشمیر ویلی 1:

ایل اے 40 کشمیر ویلی 1 کے تمام 47 پولنگ اسٹیشن کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ آگیا جس کے مطابق پیپلزپارٹی کے عامر عبدالغفار 2914 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے محمد سلیم بٹ 136 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 41 کشمیر ویلی 2:

ایل اے 41 کشمیر ویلی 2 کے تمام 19 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری و غیرحتمی نتیجہ آگیا جس کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے محمد عامر شاہ 1804 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار صباء دیوان کا 1523 ووٹوں کے ساتھ دوسرا نمبر رہا۔

ایل اے 42 کشمیر ویلی 3:

ایل اے 42 کشمیر ویلی 3 کے تمام 43 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے سید شوکت علی شاہ 1524 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلز پارٹی کے محمد عاصم شریف 477 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 43 کشمیر ویلی 4:

ایل اے 43 کشمیر ویلی 4 کے تمام 10 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے محمد یاسین لون 1276 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ اس نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے جاوید بٹ 563 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 44 کشمیر ویلی 5:

ایل اے 44 کشمیر ویلی 5 کے تمام 27 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجہ آگیا جس کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے محمد احمد رضا قادری 2308 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کی مہرالنساء 740 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

ایل اے 45 کشمیر ویلی 6:

ایل اے 45 کشمیر ویلی 6 کے تمام 41 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے عبدالماجد خان 3448 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے خواجہ محمد دلاور 823 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ووٹوں کی گنتی جاری:
خیال رہے کہ مظفر آباد ڈویژن میں ایک ہزار 4 سو 83 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے۔ خراب موسم کی وجہ سے مظفرآباد حلقہ ایل اے 27 میں تمام پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ ملتوی کر دی گئی۔

مظفرآباد ڈویژن کی 8، مہاجرین کی 12 نشستوں پر پولنگ مکمل

جموں اور ویلی کی 6، 6 نشستوں پر ملک کے مختلف شہروں میں مقیم کشمیری ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

جموں 1 اور کشمیر ویلی 1 کی نشست پر کراچی میں پولنگ ہوئی۔ دونوں نشستوں کے لیے 34 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے۔

جواب دیں

Back to top button