
بھارتی نوجوانوں کی تحریک کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج کامیاب ہوگیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ وزیرِ تعلیم دھرمندر پردھان نے اپنا استعفیٰ وزیرِ اعظم نریندر مودی کو بھجوا دیا جسے وزیرِ اعظم نے قبول کرلیا ہے۔
اس سے قبل کاکروچ جنتا پارٹی کے ترجمان آشوتوش رنکا نے حکومت کو مطالبات تسلیم کرنے کے لیے آج دوپہر تک کی مہلت دیتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت نے مذاکرات کے لیے آج سہ پہر ساڑھے 3 بجے سے 4 بجے تک کا وقت دیا ہے اور وزیرِ تعلیم کے استعفے کے معاملے پر واضح طور پر ہاں یا ناں میں جواب دینا ہوگا۔
گزشتہ روز حکومت سے مذاکرات کے بعد طلبہ نے خبردار کیا تھا کہ اگر وزیرِ تعلیم مستعفی نہ ہوئے تو احتجاج پورے ملک میں پھیلا دیا جائے گا۔
آشوتوش رنکا نے سونم وانگچک کے خلاف سوشل میڈیا مہم کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ 26 روز تک بھوک ہڑتال کرنے والے شخص کو نشانہ بنانا افسوسناک ہے







