تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

‘کاکروچ آجائیں تو جاتے نہیں‘، وزیر تعلیم کے استعفے پر سی جے پی صدر کا بیان

بھارت کے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے پر کاکروچ جنتا پارٹی کا ردعمل سامنے آگیا۔

 

دھرمیندر پردھان کے استعفے کے بعد کاکروچ جنتا پارٹی کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پررد عمل دیا گیا جس میں لکھا تھا کہ ‘کاکروچز جیت گئے، جمہوریت جیت گئی

 

 

دوسری جانب دھرمیندر پردھان کے استعفے کے بعد کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی صدر ابھیجیت دیپکے نے احتجاج میں شریک طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں اگر ڈر گئے تو پھر کیسی جمہوریت، اگر اپنی آواز اٹھاؤگے تو یہ لوگ لائن میں رہیں گے، انہیں لائن میں رکھنا ضروری ہے کیونکہ یہ جو خودکو بادشاہ سمجھ بیٹھے ہیں یہ ہماری وجہ سے بیٹھے ہوئے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ دھرمیندر کا استعفیٰ ہوگیا، ہماری دو اور مانگیں ہیں، ہی ایسے نہیں جائیں گے، کاکروچ ایک بار آجائیں تو جاتے نہیں، جن بچوں نے خودکشی کی ان کے خاندان کو ایک کروڑ معاوضہ دیا جائے، پولیس کے غنڈوں نے جو ایکشن کیا اس پر کارروائی ہونی چاہیے، پولیس یاد رکھے کاکروچ سے پنگا نہیں ، ایک وزیر کا استعفیٰ لے سکتے ہیں تو تم کیا ہو۔

 

ابھیجیت دیپکے نے مطالبہ کیا کہ جتنے طلبہ پر مقدمات بنے وہ سب کے سب واپس لیے جائیں۔

جواب دیں

Back to top button