
امریکا نے خلیجِ عمان میں ایل پی جی ٹینکر پر میزائلوں سے حملہ کیا، انجن روم کو نقصان پہنچنے سے جہاز ناکارہ ہوگیا۔
ایرانی خبر ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ حملے میں جہاز کے عملے کے دو ارکان ہلاک ہوگئے۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے ٹینکر کو ایرانی گیس لے جانے والا جہاز سمجھ کر حملہ کیا۔
دوسری جانب سعودی خبر ایجنسی کے مطابق جمعے کے روز بحیرۂ احمر میں سعودی جہاز این سی سی ماسا کو نشانہ بنایا گیا جس سے جہاز کو معمولی نقصان پہنچا۔
سعودی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ عملہ محفوظ ہے اور جہاز منزل کی جانب گامزن ہے







