تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ایران: پاسدارانِ انقلاب کے قائم مقام کمانڈر احمد وحیدی پہلی بار منظرِ عام پر آ گئے

ایران کی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے قائم مقام کمانڈر احمد وحیدی امریکا اور اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ کے آغاز کے بعد پہلی مرتبہ عوامی سطح پر منظرِ عام پر آ گئے۔

وہ تہران میں سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب میں شریک ہوئے

ایرانی حکام سابق سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی تدفین کی تیاریاں کر رہے ہیں، جو جنگ کے ابتدائی مرحلے میں فضائی حملے میں شہید ہو گئے تھے۔

سابق سپریم لیڈر کا تابوت جمعرات کی شام جنوبی تہران میں واقع امام خمینی حسینیہ کے قریب تعزیتی مقام پر پہنچایا گیا، جہاں اعلیٰ ایرانی حکام نے حاضری دے کر خراجِ عقیدت پیش کیا

جواب دیں

Back to top button