تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی میچ فیس میں اضافہ، پی ایس ایل 12کا بجٹ بھی منظور

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی میچ فیس میں اضافے کی منظوری دے دی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا جس دوران مالی سال 27 -2026 کے سرپلس بجٹ کی متفقہ منظوری دی گئی۔

اجلاس میں پی ایس ایل کو انتظامی و مالیاتی طور پر خودمختار بنانے اور پی ایس ایل 12 کے بجٹ کی بھی منظوری دی گئی جبکہ ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کا بجٹ 3 ارب روپے سے بڑھا کر 4 ارب روپے کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اجلاس میں نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے فارمیٹ اور ادائیگی کے طریقہ کار اور قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے میچ فیس میں اضافے کی منظوری بھی دی۔

کس کھلاڑی کو کتنی میچ فیس ملے گی؟
ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والوں کی میچ فیس 15 لاکھ روپے ہو گی جبکہ ون ڈے والوں کو ساڑھے 6 لاکھ میچ فیس ملے گی اور ٹی ٹوئنٹی والوں کو ساڑھے 4 لاکھ فی میچ ملیں گے۔

ذرائع کے مطابق اے اور بی کیٹیگری میں میں ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑی شامل ہوں گے، اے کیٹیگری میں شامل ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑی کو 15 لاکھ روپے میچ فیس ملے گی جبکہ اے کیٹیگری میں شامل ون ڈے کھیلنے والے کھلاڑی کو ساڑھے 7 لاکھ روپے فی میچ ملیں گے۔ اسی طرح اے کیٹیگری میں شامل ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والوں کو ساڑھے 6 لاکھ روپے میچ فیس ملے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی کیٹیگری شامل ون ڈے کھیلنے والے کھلاڑی کو ساڑھے 7 لاکھ روپے اور ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے کو پانچ لاکھ روپے ملیں گے۔ سی کیٹیگری میں شامل کھلاڑی صرف ٹی ٹوئنٹی کھیلیں گے جن کی میچ فیس 5 لاکھ روپے ہوگی، اگر سی کیٹیگیر میں شامل کوئی کھلاڑی ون ڈے کھیلے گا تو بھی اسے پانچ لاکھ روپے میچ فیس ہی ملیں گی۔

پی سی بی بورڈ آف گورنرز نے قائداعظم ٹرافی کےکھلاڑیوں کی میچ فیس 30 ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے جبکہ ریزرو پلیئرز کی میچ فیس 15 ہزار روپے سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کرنے کی بھی منظوری دی۔

بورڈ آف گورنرز نے ویمنز ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹس کے انعقاد اور اس ضمن میں فنڈز مختص کرنے کی منظوری بھی دی جبکہ ریجنل گراؤنڈ اسٹاف کی کم از کم تنخواہ 42 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا

جواب دیں

Back to top button