
وینزویلا زلزلہ: ٹرمپ نے امدادی تعاون کی پیشکش کر دی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا میں آنے والے تباہ کن زلزلوں پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ امدادی کارروائیوں کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ وینزویلا میں آنے والے دونوں زلزلے انتہائی شدید تھے جن کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے۔
انہوں نے کہا، "امریکہ مدد کے لیے تیار، پرعزم اور مکمل طور پر قابل ہے۔”
امریکی صدر کے مطابق انہوں نے وفاقی حکومت کے تمام متعلقہ اداروں کو فوری کارروائی اور ممکنہ امدادی سرگرمیوں کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ وینزویلا کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق صورتحال تشویشناک دکھائی دے رہی ہے۔







