تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر معاونِ خصوصی برائے پبلک پراسیکیوشن رانا بلال احمد کا دورہ جھنگ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر معاونِ خصوصی برائے پبلک پراسیکیوشن رانا بلال احمد کا دورہ جھنگ

 

ڈی پی او آفس میں پراسیکیوشن ٹیم کے ہمراہ اہم اجلاس کی صدارت کی۔

 

ڈی پی او ساجد حسین نے ایشال فاطمہ کیس میں پولیس کی جانب سے کی جانے والی تفتیش اور اب تک ہونے والی پیشرفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔۔

 

معاونِ خصوصی رانا بلال احمد نے کیس کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ لی، پراسیکیوشن ٹیم نے بھی قانونی پہلوؤں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

 

ایشال فاطمہ کیس میں جھنگ پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کو سراہتے ہوئے ڈی پی او جھنگ اور پوری پولیس ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی اور اطمینان کا اظہار کیا۔

 

معاونِ خصوصی رانا بلال احمد نواحی علاقہ شاہ جیونہ میں مرحومہ ایشال فاطمہ کے گھر بھی گئے،

 

اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور انہیں مکمل انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی۔

 

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کیس کی پیشرفت کا جائزہ لینے اور متاثرہ خاندان سے ملاقات کے لیے جھنگ آیا ہوں۔رانا بلال احمد

 

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر انصاف کے تمام تقاضے ہر صورت یقینی بنائے جائیں گے اور ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دلائی جائے گی۔رانا بلال احمد

 

پبلک پراسیکیوشن کی ٹیم جھنگ پولیس کے ہمراہ کیس کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے

جواب دیں

Back to top button