تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

*جھنگ: تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن سے رہا ہونے والے شخص کی ہارٹ اٹیک سے موت، سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

*جھنگ: تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن سے رہا ہونے والے شخص کی ہارٹ اٹیک سے موت، سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی*

 

جھنگ کے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں گرفتار ہونے والے شخص کی رہائی کے بعد ہارٹ اٹیک سے موت کے معاملے کی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔

 

پولیس کے مطابق متعلقہ شخص کو بے حرمتی کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالت نے سماعت کے بعد اسے مقدمے سے ڈسچارج کر دیا تھا۔ رہائی کے بعد وہ اپنا سامان اور دوائی لینے کے لیے دوبارہ تھانے آیا۔ جیسے ہی وہ تھانے سے باہر نکلا تو سڑک پر اچانک اسے ہارٹ اٹیک ہوا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

 

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر موت کی تصدیق کی تھی۔ واقعے کے بعد لواحقین نے پولیس پر تشدد کا الزام لگاتے ہوئے احتجاج کیا تھا۔

 

اب سامنے آنے والی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس کا موقف درست ثابت ہوتا دکھائی دے رہا ہے، جس میں تھانے سے نکلنے کے بعد شخص کو سڑک پر بے ہوش ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تمام کارروائی قانونی تقاضوں کے مطابق مکمل کی گئی تھی۔

جواب دیں

Back to top button