تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

بدلتے علاقائی حالات کے باوجود پاکستان اور چین ہمیشہ ساتھ کھڑے رہے: صدرِ مملکت آصف زرداری

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، اسٹریٹجک تعاون اور غیر متزلزل دوستی کی روشن مثال ہیں، بدلتے علاقائی حالات کے باوجود پاکستان اور چین ہمیشہ ساتھ کھڑے رہے۔

پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر صدر آصف علی زرداری نے چینی قیادت اور عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری خطے میں امن، استحکام اور ترقی کا اہم سنگِ میل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام پاک چین مثالی دوستی پر فخر کرتے ہیں، صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، چین کے عالمی اقدامات امن، پائیدار ترقی اور عالمی ہم آہنگی کے فروغ کی عکاسی کرتے ہیں۔

آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان ’ون چائنا‘ اصول پر مضبوطی سے کاربند ہے، چین کے بنیادی مفادات سے متعلق تمام امور پر پاکستان کی حمایت جاری رہے گی، اپنی خود مختاری، سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت کو سراہتے ہیں۔

صدرِ مملکت نے یہ بھی کہا کہ ٹیکنالوجی، زراعت، گرین انرجی، سیاحت اور مختلف شعبوں میں چین کے تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں

جواب دیں

Back to top button