
منشیات کیس میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کی لیک ہونے والی مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔
آڈیو میں ملزمہ انمول کہہ رہی ہے کہ آپ لوگوں کی عقل گھٹنوں میں ہے، 8، 9 سال میرے پیچھے لگے رہتے ہیں، ریٹائرڈ ہوجاتے ہیں مگر پکڑ نہیں پاتے۔
ملزمہ نے مزید کہا کہ جس دن دماغ سے سوچنا شروع کرو گے، پنکی کی طرح برانڈ بن جاؤ گے۔
ملزمہ نے یہ بھی کہا کہ پتا نہیں کہاں سے اٹھ کے آجاتے ہیں کہ پنکی کو پکڑیں گے۔ وہ پورے کراچی میں کام کررہی ہے اٹھا لو اگر اٹھا سکتے ہو۔
کراچی میں منشیات برآمدگی اور غیر قانونی اسلحہ کیس میں پولیس نے گرفتار ملزمہ انمول کو عدالت پیش کیا گیا تھا۔
عدالت نے ملزمہ کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جبکہ کراچی پولیس چیف آزاد خان نے ملزمہ کو بغیر ہتھکڑی عدالت میں پیش کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی انکوائری کی ہدایت کردی







