Column

کچے کا پکے کی جانب سفر، وزیراعلیٰ مریم نواز کی بدولت

کچے کا پکے کی جانب سفر، وزیراعلیٰ مریم نواز کی بدولت
فیاض ملک
فیاضیاں ۔۔۔۔
مریم نوازشریف صاحبہ سب سے پہلے آپ نے جو دو سال میں پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں ترقیاتی کاموں کی جو تاریخ رقم کی ہے، وہ ایک سنہری الفاظ میں رقم کی جانے والی بات ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ مریم نوازشریف کا اسلامی ریپبلک پاکستان کے صوبہ پنجاب کی وزیر اعلیٰ چنا جانا کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے۔ عظیم باپ کی اس عظیم بیٹی نے بحیثیت وزیر اعلیٰ پنجاب صوبے کی ترقی کیلئے وہ اقدامات اٹھائے جوکہ گزرے ہوئے کئی صاحب اقتدار کی سوچ میں بھی نہیں تھے۔ آپ نے عوام کی خدمت کو اولین ترجیحات میں رکھتے ہوئے ترقی و خوشحالی کے ریکارڈ قائم کئے۔ بلاشبہ آپ کے اقتدار کے گزرے ہوئے دو سال نے پورے پنجاب کی قسمت کو بدل دیا ہے تاریخ میں پہلی مرتبہ مریم نوازشریف نے یہ نعرہ عملی طور پر سچی ثابت کیا ہے کہ ’’ ریاست ہو گئی ماں کے جیسی‘‘!، اس میں کوئی شک نہیں رہا اب ترقی صرف لاہور یا بڑے شہروں تک محدود نہیں اور نہ ہی ہوگی کیونکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ثابت کر دیا کہ ان کے لیے ایک ماں ۔ ایک بہن اور ایک بیٹی کی حیثیت سے پورا پنجاب برابر ہے۔ عرصہ دراز سے جرائم پیشہ افراد کا گڑھ اور دہشت کی علامت سمجھے جانے والے کچے کے علاقے کو امن کا گہوارہ بنانے اور وہاں سے جرائم پیشہ گروہوں کے خاتمے کو یقینی بنانے کے بعد انہوں نے تاریخ میں پہلی مرتبہ کچہ ایریا میں 23ارب روپے کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا اعلان کرکے وہاں کے رہائشیوں کے ساتھ ساتھ پورے جنوبی پنجاب کے دل جیت لئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس وقت جنوبی پنجاب یہ آواز ’’ اساں مریم نواز دے تھوریت ہیں‘‘ ( ہم مریم نواز کے شکر گزار ہیں) کچے کے ان باسیوں کی جنہیں پہلی بار اپنا حق مل رہا ہے۔
وہ جو کہتے تھے کہ ترقی اور ترقیاتی فنڈز صرف لاہور اور اس کے گردونواح کیلئے ہیں، جنہوں نے اپنی تمام عمر کی سیاست میں صاحب اقتدار ہوکر بھی جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا رونا رویا۔ لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔ سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سمیت کئی نامور شخصیات وفاق اور صوبے میں صاحب اقتدار ہو کر اہم عہدوں پر فائز رہی لیکن کیا کچھ بھی نہیں کسی نے بھی کچے کے باسیوں کے لئے، کیونکہ اگر یہ جنوبی پنجاب کے باسیوں کی محرومیوں کو دور کرتے تو پھر یہ اپنی سیاست کا چورن کیسے بیچتے۔ عثمان بزدار جس کو پنجاب کی تاریخ کا انتہائی بے کار وزیراعلیٰ کہا جاتا ہے۔ جس کو اس نے اپنی ناقص پالیسیوں کی بدولت ثابت بھی کیا تھا۔ بہرحال عثمان بزدار نے بحیثیت وزیراعلی پنجاب بھی وہ کچھ نہیں کیا جوکہ اس وقت محض دو سال کے قلیل عرصے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کرتے ہوئے ان کی نام نہاد سیاست کو زندہ درگور کر دیا ہے۔ کیونکہ ان صرف کچے کی بحالی اور وہاں پر ترقیاتی کاموں کے لئے 23ارب روپے کے سرکاری فنڈز کے اعلان کے بعد وہ سب کے سب کھسیانے ہوکر منہ چھپائے پھرتے نظر آتے ہیں۔ مریم نواز نے فی الفور کچہ ایریا میں ’’ اپنا کھیت، اپنا روزگار‘‘ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے وہاں پر موجود 14ہزار 500ایکڑ سرکاری اراضی مقامی لوگوں کو ہنگامی بنیادوں پر دینے کی ہدایت کی ہے۔ یہی نہیں پنجاب کی اس دھی رانی کی بدولت اب رحیم یار خان، مظفر گڑھ، علی پور، راجن پور اور تونسہ شریف سے ملحقہ کچہ کے علاقے میں 23ارب روپے سے ڈویلپمنٹ پروگرام، سکول، ہسپتال، سڑکیں ۔ برج بھی بنیں گے اس کے ساتھ ساتھ وہاں کے رہائشیوں کیلئے ٹرانسپورٹ اور کلینک آن ویل۔ موبائل وٹرنری ہسپتال اور لیب بھی مہیا کی جائے گی۔ اس علاقے 6551طالبات کو سکول میل ملک پیک ملیں گے، جبکہ300طلبہ کو ہونہار سکالر شپ اور 300کو لیپ ٹاپ ملیں گے۔ یہاں 16نئے سکول اور دو گرلز کالج کی تعمیر کی ذمہ داری پنجاب کی اس ہونہار بیٹی نے اٹھائی ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے کچہ کے ایریا میں مثالی گائوں پراجیکٹ بھی شروع کرنے کی منظوری بھی دیدی ہے جس کے بعد اب کچہ کے علاقے میں نادرا رجسٹریشن بھی شروع ہوگئی ہے اور اب وہاں پر کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ اور ب فارم بنائے جائیں گے، کچے میں نئے پولیس سٹیشن بنائے جا رہے ہیں، کچے کی پولیس کیلئے نئی بکتر بند گاڑیاں خریدی جا رہی ہیں، اس میں اب کوئی شک نہیں رہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی پالیسیوں سے 70سال سے کچے کے علاقوں میں جو نوگو ایریا تھے وہاں اب کوئی نوگو ایریا نہیں رہا ہیں۔ جرائم پیشہ عناصر کی اکثریت نے خود کو قانون کے حوالے کر دیا ہیں۔ موجودہ صورتحال پر تقریبا ایک سال پہلے ہتھیار ڈالنے والے کچے کے سابق ڈاکو شبیرلٹھانی نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کچی کیلئے 23ارب روپے کا پیکیج اعلان کیا جو ترقیاتی کاموں میں استعمال ہوگا، یقینا اس رقم سے۔ سکول، سڑکیں، ہسپتال، پولیس کی چوکیاں اور تھانے قائم ہوں گے، میں وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ کچے کے علاقے کا دورہ کریں، کچے کے پورے علاقے کے لوگ وزیراعلیٰ پنجاب سے بہت خوش ہیں، آپ نے کچے کو پرامن علاقہ بنا دیا، اب اس علاقے میں کوئی بھی ڈاکو نہیں ہے اور نہ کوئی ڈاکو بنے گا ہم سب محنت کر رہے ہیں، میں اپنا کاروبار کر رہا ہوں، کوئی مال مویشی پر گزارا کر رہا ہے تو کوئی کھیتی باڑی کر رہا ہے، میں وزیراعلیٰ پنجاب کا شکر گزار ہوں جس نے لاہور، اسلام آباد کے لوگوں کی طرح ہمیں بھی اپنے بچوں کی طرح سمجھا، اس کا کہنا تھا کہ مریم بی بی ایک بار کچے کا دورہ کریں، ہم آپ کا شکریہ ادا کریں گے، ہماری دلی خواہش ہے کہ ہم اپنے علاقے کا نام مریم نواز آباد رکھیں۔ بحیثیت صحافی میں سمجھتا ہوں کہ مریم نوازشریف نے کچے کے علاقے کو امن کا گہوارہ بناتے ہوئے اس کو جو پکے کے سفر کی جانب گامزن کیا ہے یہ کوئی عام فیصلہ نہیں ہے۔ اپنے اس اقدام سے انہوں نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ اگر ارادے مضبوط ہو اور نیت صاف تو ہر کٹھن کام بھی آسان ہوجاتا ہے، ویلڈن سی ایم صاحبہ ویلڈن۔

جواب دیں

Back to top button