
نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے کہا ہے کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ برطانیہ کے بادشاہ چارلس سے کوہ نور ہیرے کی واپسی پر بات ضرور کریں گے۔
ممدانی نے یہ بات برطانوی بادشاہ کے امریکی دورے کے دوران ایک پریس کانفرنس میں صحافی کے سوال کے جواب میں کی۔
11 ستمبر 2001 کے مہلک حملوں کے متاثرین کی یاد میں منعقد ہونے والی ایک تقریب سے قبل ایک پریس کانفرنس میں صحافی نے ظہران ممدانی سے برطانوی بادشاہ کے استقبال اور ان سے بات چیت سے متعلق سوال کیا۔
بھارتی نژاد میئر نیویارک نے سوال کے جواب میں کہا کہ میں بادشاہ چارلس سے بات کروں گا کہ وہ کوہ نور ہیرا واپس کردیں۔
بعدازاں ممدانی نے تقریب میں بادشاہ سے ملاقات کی تاہم بکنگھم پیلس نے ممدانی کے اس بیان پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ۔
دوسری جانب ممدانی کے دفتر نے بھی جواب نہیں دیا کہ آیا ممدانی نے یہ معاملہ بادشاہ کے سامنے اٹھایا یا نہیں۔







