
ایران کے سابق شاہ کے بیٹے رضا پہلوی کو جرمنی میں تضحیک کا سامنا کرنا پڑا ہے، جرمنی کے دورے کے دوران پریس کانفرنس میں ان پر سرخ مائع پھینک دیا گیا جو ان کے چہرے کے بجائے گردن اور کندھے پر گرا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق رضا پہلوی ایک پریس کانفرنس میں شرکت کرنے اور کچھ سیاسی شخصیات اور ایرانیوں سے ملاقات کے لیے جرمنی پہنچے تھے۔ جرمنی کے شہر برلن میں جیسے ہی وہ پریس کانفرنس ہال سے باہر نکلے ان پر سرخ مائع پھینکا گیا جس پر ان کے سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں حصار میں لے لیا




