
ہنگری کے نومنتخب وزیراعظم پیٹر میگیار نے اسرائیلی وزیراعظم نین یاہو کی گرفتاری پر کہا کہ ان کی حکومت کسی بھی ایسے عالمی رہنما کو گرفتار کرے گی جس کے وارنٹ بین الاقوامی فوجداری عدالت سے جاری ہوئے ہوں۔
پیٹر میگیار سے صحافی نے سوال کیا کہ اگر اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو ہنگری کے دورے پر آئے تو کیا انہیں گرفتار کیا جائے گا؟
اس پر پیٹر میگیار نے جواب دیاکہ ان کی حکومت کسی بھی ایسے عالمی رہنما کو گرفتار کرے گی جس کے وارنٹ بین الاقوامی فوجداری عدالت سے جاری ہوئے ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت بین الاقوامی فوجداری عدالت سے علیحدگی کا عمل بھی روکے گی جسے سابق وزیراعظم وکٹر اوربان نے شروع کیا تھا







