تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو مزید 1 ارب ڈالرز کے فنڈز موصول

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو مزید 1 ارب ڈالرز کے فنڈز موصول ہو گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 15 اپریل کو 2 ارب ڈالرز پہلے ہی موصول ہو چکے ہیں۔

سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالرز ڈپازٹ کرانے کی یقین دہانی کروائی تھی

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کے 1 ارب ڈالرز کی ادائیگی 23 اپریل کو ہونی ہے۔

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو گزشتہ ہفتے 2 ارب ڈالرز ڈپازٹس 45 کروڑ سود کے ساتھ ادا کیے تھے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ سعودی حکومت کی جانب سے 3 ارب ڈالرز کی سپورٹ اگلے ہفتے تک ہمیں مل جائے گی۔

جواب دیں

Back to top button