
ایرانی نائب صدر رضا عارف نے کہا ہے کہ تیل کی آزاد مارکیٹ سب کے لیے ہو گی یا کسی کے لیے نہیں، ایرانی تیل کی برآمدات پر عائد پابندیوں کے نتائج پوری دنیا کو بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔
ایکس پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی مفت دستیاب نہیں، ایرانی تیل کی برآمدات روکتے ہوئے دوسروں کے لیے سیکیورٹی کی توقع نہیں کی جا سکتی۔
ایرانی نائب صدر نے کہا کہ انتخاب واضح ہے یا تو سب کے لیے تیل کی آزاد منڈی ہو، یا پھر سب کو بھاری قیمت کے خطرے کا سامنا کرنا پڑے







