تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

اسلام آباد مذاکرات: غیر ملکی مندوبین اور صحافیوں کے لیے ویزا آن آرائیول کا اعلان

پاکستان نے اسلام آباد میں طے شدہ ایران اور امریکہ مذاکرات کے سلسلے میں آنے والے غیر ملکی مندوبین اور صحافیوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت دینے کا اعلان کیا ہے۔

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ مذاکرات میں شرکت کے لیے آنے والے تمام مندوبین اور متعلقہ ممالک کے صحافیوں کا پاکستان میں خیرمقدم کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس سہولت کے تحت ایئرلائنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایسے افراد کو بغیر پیشگی ویزا کے بورڈنگ کی اجازت دی جائے، جبکہ پاکستان پہنچنے پر امیگریشن حکام انہیں ویزا آن ارائیول جاری کریں گے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد بین الاقوامی سفارتی سرگرمیوں کو سہل بنانا اور مذاکراتی عمل کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانا ہے۔

جواب دیں

Back to top button