تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

700 ڈرونز اور سیکڑوں میزائلوں کے ذریعے اب تک امریکا اور اسرائیل سے منسلک 500 اہداف کو نشانہ بنایا جاچکا: پاسداران انقلاب

ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ کے تیسرے روز تک مشرقِ وسطیٰ میں امریکا اور اسرائیل سے وابستہ 500 اہداف کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

 

پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’تنازع کے آغاز سے اب تک ایرانی مسلح افواج کے بہادر جوانوں نے 60 اسٹریٹیجک اہداف اور 500 امریکی فوجی ٹھکانوں اور صہیونی ریاست کے اہداف پر حملے کیے ہیں۔

 

بیان کے مطابق ان کارروائیوں میں اب تک 700 سے زائد ڈرونز اور سیکڑوں میزائل داغے جا چکے ہیں

جواب دیں

Back to top button