تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

راکھی ساونت نے مسلم خاتون کا نقاب کھینچنے پر بھارتی وزیراعلیٰ کی دھوتی کھول دی

بالی ووڈ فلموں کی آئٹم گرل، اداکارہ اور ریئلٹی ٹی وی اسٹار راکھی ساونت نے خاتون کا نقاب کھینچنے پر بھارتی ریاست بِہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

انہوں نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے نتیش کمار سے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے راکھی ساونت نے وزیرِاعلی نتیش کمار کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اسلام میں عورت کے لیے حجاب پہننا لازم ہے اور کسی خاتون کا حجاب کھینچنا انتہائی توہین آمیز عمل ہے۔

راکھی ساونت نے سوال اٹھایا کہ کوئی شخص کسی مسلمان خاتون کے ساتھ ایسا کیسے کر سکتا ہے جو اپنی روایات پر عمل کر رہی ہو؟ اگر کوئی آپ کی دھوتی کھینچ لے تو کیا آپ کو یہ گوارا ہوگا ؟

جواب دیں

Back to top button