
بالی ووڈ ہو یا ہالی ووڈ ، شائقین سینما ہمیشہ ٹریلر کے بعد اس فلم کا انتظار بے تابی سے انتظار کرتے ہیں اور چند عرصے بعد اس فلم سے لطف اندوز ہوتے ہیں ۔
لیکن آج ہم جس فلم کے بارے میں بات کررہے ہیں آپ اس کا جتنا بھی انتظار کرلیں ، لیکن آپ اس فلم کو نہیں دیکھ پائیں گے ۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ اس فلم کے ریلیز ہونے کے وقت تک شاید آپ کی ہڈیاں مٹی میں مل چکی ہوں ۔
ہم بات کررہے ہیں دس سال قبل 2015میں ایک ایسی فلم "100 Years” مکمل کی گئی جسے آج کے زندہ لوگ شاید ہی دیکھ پائیں گے کیونکہ اسے ٹھیک سو سال بعد ریلیز کیا جائے گا۔
اس فلم کا نام "100 Years” ’ ہے ،یہ فلم سائنس فکشن پر مبنی تجرباتی اور مختصر فلم کو اداکار و مصنف جان مالکووِچ نے لکھا اور اس میں مرکزی کردار بھی ادا کیا ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری مشہور ڈائریکٹر رابرٹ روڈریگِز نے کی ہے۔
یہ فلم فرانسیسی کمپنی ریمی مارٹن کے اشتراک سے تیار کی گئی ہے تاکہ اپنی مشہور پروڈکٹ Cognac Louis XIII ’کونیاک لوئس 13‘ کی تشہیر کی جاسکے جو سو سال میں تیار ہوتی ہے۔







