تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

جنگ کسی کے مفاد میں نہیں: ایرانی صدر

ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ کشیدگی کم کرنے کے لیے ہر عقلی اور سفارتی راستہ اختیار کیا جانا چاہیے۔

مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ دشمن پر عدم اعتماد اور باہمی روابط میں محتاط رہنا ایک ناقابلِ تردید ضرورت ہے

دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ ہم موجودہ مذاکرات کو میدانِ جنگ کا تسلسل سمجھتے ہیں، ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قطری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ مذاکرات کا یہ مطلب نہیں کہ کسی بھی قیمت پر بات چیت کی جائے، مذاکرات کا یہ مطلب نہیں کہ دوسرے فریق کے ہر طریقہ کار کو قبول کر لیا جائے

جواب دیں

Back to top button