
پاکستان سپر لیگ کو بنانے میں بہت محنت کی گئی،ندیم عمر
لاہور (سپورٹس رپورٹر)
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر کا ایچ بی ایل پی ایس ایل ڈیجیٹل سے گفتگو میں کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کو بنانے میں بہت محنت کی گئی، دس سال میں کچھ مشکلات آئیں مگر یہ بہترین سفر رہا ۔ ندیم عمر کا کہنا تھا کہ پہلے کچھ لڑکوں کو موقع نہیں ملتا تھا اب آٹھ ٹیموں کے آنے سے زیادہ کھلاڑی پی ایس ایل کھیل رہے ہیں ۔ ندیم عمر
نے کہ امید کرتا ہوں پی ایس ایل گیارہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے اچھا ثابت ہوگا ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ بہترین میچز ہوتے ہیں ۔





