تازہ ترینجرم کہانیخبریںسیاسیاتپاکستان

سوات : کیسے پرنسپل کی حاضری دماغی نے 936 بچوں کی جان بچائی ؟

سوات کے علاقے منگلور کے علاقے میں پرنسپل کی حاضری دماغی سے 936 بچے لقمہ اجل بننے سے بچ گئے ۔

منگلور میں سیلاب سے گورنمنٹ پرائمری اسکول بھی شدید متاثر ہوا ہے ۔

ایک نجی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو میں پرنسپل نے بتایا کہ ندی میں پانی کا بہاؤ اچانک سے تیز ہو گیا ۔ اور اس ساری صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے تمام بچوں کو چھٹی دے دی ۔ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے انہوں نے بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔

اسی دوران سکول کی بیرونی دیوار پانی کے بہاؤ سے گر گئی ۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف 5 منٹ کے اندر پورا سکول سیلاب سے متاثر ہوا اور تمام کلاس رومز اور دفاتر میں پانی بھر گیا تاہم کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

جواب دیں

Back to top button