کاروبار

آئی ایم ایف کا دباؤ، پنجاب حکومت نے بجلی کی قیمت پر 14سبسڈی واپس لے لی

پنجاب حکومت نے آئی ایم ایف کے دباؤ پر اسلام آباد کے صارفین کیلیے بجلی کی قیمت پر 14 فی یونٹ سبسڈی واپس لے لی، جس کے نتیجے میں ستمبر کے بلوں میں وفاقی علاقے کے صارفین 14 روپے یونٹ سبسڈی کے حق دار نہیں ہونگے۔

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی علاقے کے صارفین کو ماہ ستمبر کے بل بجلی یکم جولائی کے نرخوں کے مطابق جاری ہونگے۔

رابطے پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اسلام آباد کے صارفین کیلئے بجلی کے بلوں پر سبسڈی واپس لینے کی تصدیق کرتے ہوئے اخبار کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز اسلام آباد کے صارفین کو سبسڈی دینا چاہتی تھیں مگر آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کی وجہ سے وفاقی علاقے کے صارفین کو یہ ریلیف نہیں مل سکا۔

تاہم پنجاب کے صارفین کیلیے سبسڈی 30 ستمبر تک برقرار رہے گی۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف عوام کو ریلیف دینے کیلیے اقدامات کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button