کارساز حادثہ: ’اللہ کے نام پر معاف کیا‘، ملزمہ نتاشہ، جاں افراد کے لواحقین درمیان معاہدہ طے
کارساز حادثہ کیس کی مرکزی ملزم نتاشہ دانش اور جاں ہونے والے دو افراد کے لواحقین درمیان معاہدہ ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ نتاشہ کے اہلخانہ نے آمنہ کے اہلخانہ کو ساڑھے 5 کروڑ روپے سے زائد دیت کے طور پر رقم ادا کردی، رقم کی ادائیگی پے آرڈر کے ذریعے کی گئی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ آمنہ کے کسی رشتے دار کو کمپنی میں ملازمت بھی دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کے ساتھ بھی ملزمہ کی صلح ہوگئی اور زخمیوں کو الگ سے رقم ادا کردی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ فریقین کے درمیان دیت کا معاہدہ شرعی قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
جاں بحق افراد عمران عارف اور آمنہ عارف کے ورثا کی جانب سے حلف نامہ بھی تیار کروالیا گیا ، حلف نامے آج ملزمہ کی درخواست ضمانت کی سماعت میں پیش کیے جائیں گے ، ورثا کی جانب سے ملزمہ کی درخواست ضمانت پر نو ابجیکشن سرٹیفیکٹ جمع کروایا جائے گا۔
اس کے علاوہ نو ابجیکشن سرٹیفیکٹ جاں بحق ہونے عمران عارف کی اہلیہ رومانہ عمران ،بیٹے اسامہ عارف اور بیٹی عمیمعہ کی جانب سے جمع کروائی جائیں گے۔
حلف نامے کی کاپی کے مطابق ہمارے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں، ہم نے ملزمہ کو معاف کردیا ہے، ہم نے اللہ کے نام پر معاف کیا ہے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے ، ملزمہ کو ضمانت دینے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے ، جو حادثہ ہوا تھا وہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا ہے اور ہم نے بغیر کسی دباؤ کہ یہ نو ابجیکشن سرٹیفیکٹ دیا ہے۔
اس میں بتایا گیا ہے کہ ہم نے حلف نامے میں جو کچھ کہا ہے بالکل درست کہا ہے۔