فن اور فنکار

گھر کے برتن دھوتا، دانیہ شاہ کے کپڑے استری کرتا ہوں: ٹک ٹاکر کے دوسرے شوہر کا دعویٰ

معروف ٹک ٹاکر دانیہ شاہ اور اُن کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے نیا انٹرویو دیا ہے۔

حکیم شاہ نے اس نئے انٹرویو میں بھی مزید دلچسپ باتیں کی ہیں۔

اُن کا کہنا ہے کہ دانیہ شاہ چاہے ماڈلنگ کریں، ڈرامے یا فلمیں کریں، سیاست کریں یا کاروبار، دانیہ میری طرف سے آزاد ہیں، میں دانیہ پر حکرانی کرنا ہی نہیں چاہتا۔

وکیل، المعروف حکیم شہزاد نے کہا کہ میں بالکل ’رَن مرید‘ بن کر زندگی گزار رہا ہوں، میں گھر کے برتن دھوتا ہوں، صفائی کرتا ہوں، دانیہ شاہ کے کپڑے بھی استری کرتا ہوں
دانیہ کے وکیل شوہر نے بتایا ہے کہ دانیہ شاہ نے مجھ سے پیسوں کے لیے شادی نہیں کی ہے، میں دانیہ پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں لگانا چاہتا، میری بس ایک گزارش ہے کہ یہ مجھے چھوڑیں نہیں
صحافی کے سوال پر کہ آپ کی بیٹی بھی آپ سے ناراض ہے، آپ کی بیٹی کا کہنا ہے کہ آپ نے سارے پیسے دانیہ کو دے دیے ہیں، اس معاملات کو کیسے دیکھ رہے ہیں؟

اس کے جواب میں حکیم شہزاد نے کہا ہے کہ جب کوئی مرد دوسری، تیسری یا چوتھی شادی کرتا ہے تو اس قسم کے مسائل تو پیدا ہوتے ہیں، یہ معاملات چلتے رہتے ہیں، مجھے ان معاملات سے کچھ لینا دینا نہیں ہے، میں نے نکاح اور شادی کر لی ہے، بس بات ختم ہو گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button