فن اور فنکار

ویڈیو میں جو کیا بندوق کے زور پر کیا٬ خلیل الرحمان

ہنی ٹریپ کا شکار ہونے والے نامور اسکرپٹ رائٹر خلیل الرحمان قمر نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی نازیبا ویڈیوز بندوق کے زور پر بنائی گئی ہیں اور وہ حقیقی ہیں۔ ایک یوٹیوبر سے گفتگو کرتے ہوئے ڈرامہ رائٹر نے تصدیق کی کہ انہیں نازیبا ویڈیوز بنانے کیلئے مجبور کیا گیا تھا۔
خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ انہوں نے یرغمالیوں سے احتجاج بھی کیا کہ وہ بندوق کے سامنے ایسا نہیں کرسکتے لیکن وہ زبردستی کرتے رہے۔
گزشتہ روز خلیل الرحمان قمر کی زیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس میں انہیں ایک خاتون کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

خلیل الرحمان قمر حال ہی میں ایک جرائم پیشہ گروہ کی جانب سے ہنی ٹریپنگ اسکیم کا نشانہ بنے تھے جس پر انہین تاوان دیکر چھوڑا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button