تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کی مرکزی قیادت کا اجلاس آج طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کو قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کی آئندہ حکمت عملی کا انتظار ہے، پی ٹی آئی چیئرمین کی حتمی منظوری کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کو صدر عارف علوی اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا آج عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کریں گے، آج خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس گورنر کو بھجوائے جانے کا امکان ہے۔