وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے سمری آئے یا نہ آئے، ایک دو دن میں تعیناتی کا عمل مکمل ہو جائے گا لیکن سمری ہر صورت آئے گی۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ اسی ہفتے ہی آرمی چیف کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہوجائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے 26 نومبر کے جلسے سے تعیناتی پر اثر انداز ہونا چاہتے ہیں، مگر آخری کوشش بھی ناکام ہوجائے گی۔ ایک نام فائنل کیا جائے گا، جس پر سیاسی اور عسکری قیادت کا اتفاق ہوگا