عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ الیکشن میں جانا ہے یا بند گلی میں، اس کا فیصلہ ہونے والا ہے۔
آج 70 وزراء 2 کے اضافے کے بعد تعداد میں 72 ہوگئے ہیں۔لوگ سیلاب اور ڈینگی سے مر رہے ہیں،یہ امریکہ کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں قیام کر رہے ہیں۔ایک تقرری سب پر بھاری ہوگئی ہے۔وقت آنے پر صوبائی اسمبلیاں توڑی جاسکتی ہیں۔ PDM الیکشن سے بھاگ رہی ہے جبکہ الیکشن ہی ملکی استحکام کا واحد حل ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 21, 2022
سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیخ رشید نے کہا کہ ہر روز روپے کی قدر میں کمی، اجناس، پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ طاقتور بے قصور اور غریب قصور وار ٹھہرے ہیں، ہائی کورٹ نے پیناڈول دلائی اب آٹا بھی دلائے ۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ لوگ سیلاب اور ڈینگی سے مر رہے ہیں، موجودہ حکمران امریکا کے مہنگے ہوٹلوں میں قیام کر رہے ہیں ، ایک تقرری سب پر بھاری ہوگئی ہے، وقت آنے پر صوبائی اسمبلیاں توڑی جا سکتی ہیں۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) الیکشن سے بھاگ رہی ہے جبکہ الیکشن ہی ملکی استحکام کاواحد حل ہے۔