تازہ ترینخبریںسیلابپاکستان

سیلابی صورت حال پر کل جماعتی کانفرنس کل ہوگی

وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب کی صورت حال پر کل جماعتی کانفرنس بولا لی ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ کل جماعتی کانفرنس پیر کو سہ پہر وزیراعظم ہاؤس میں منعقد کی جائے گی۔کانفرنس میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور  اتحادی جماعتوں سمیت تمام سیاسی پارٹیز کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اے پی سی میں ملک میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق امور پر مشاورت ہوگی۔ذرائع کا بتانا تھا کہ سیلاب کی صورت حال پر بلائی گئی اس اے پی سی میں تحریک انصاف کو دعوت نہیں دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button